۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
سید کلب رشید رضوی

حوزہ/ ماتم کے لئے اٹھے ہوئے ہاتھ جب تک ہوا میں ہوں وہ ظالم کے خلاف احتجاج ہے اور سینے پر پڑ جائیں تو مظلوم کی حمایت کا اعلان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد اعظم قم المقدسہ ایران میں عظیم الشان عشرہ مجالس کو خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مولانا سید کلب رشید رضوی نے عزاداری کی اہمیت و افادیت پر گفتکو کی۔

انہوں نے عزاداری کے تحفظ کے لئے نہ صرف شیعہ قوم بلکہ امام حسین سے محبت کرنے والی تمام قوموں سے اپیل کی کہ عزاداری کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے ہر اس عمل سے جو توہین اسلام کا باعث ہو اور مظلوم کربلا کے مشن کو نقصان پہنچاتا ہو پرہیز کریں تا کہ اپنی آئندہ نسلوں کو خرافات سے پاکیزہ فرش عزا حوالے کیا جا سکے۔

مولانا نے کہا کہ فرش عزا امت کے لئے عظیم درسگاہ ہے جو دلوں کو جوڑنے کے لئے ہمیں آل رسول سے امانت میں ملی ہے خدارا اس کی حفاظت کریں تا کہ ہماری آنے والی نسلیں شھدائے کربلا کے مشن کا حصہ بنتی رہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .