۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مولانا سید مختار حسین جعفری

حوزہ/ مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام جموں و کشمیر نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول کی سنت، رسول کی سیرت اور رسول کے کردار کو اپنانے کی کوشش کریں تاکہ امت مسلمہ دنیا کے بے دین فیشن اور گمراہ تہذیب سے نجات حاصل کر سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام جموں و کشمیر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مختار حسین جعفری نے عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک حقیقی مومن کے لیئے محمد و آل محمد(ص) کی محبت ہی اصلی سرمایہ ہے۔

مولانا موصوف نے کہا کہ خداوند متعال نے انسانوں کے لیئے انہی ذوات مقدسات کو نمونہ عمل بنا کر بھیجا ہے اور صرف انہی کی پیروی کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول کی سنت، رسول کی سیرت اور رسول کے کردار کو اپنانے کی کوشش کریں تاکہ امت مسلمہ دنیا کے بے دین فیشن اور گمراہ تہذیب سے نجات حاصل کر سکے۔

مولانا نے آخر میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ کربلا والوں سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ جب انسان حق پر ہو تو اسے دنیا کی کوئی طاقت مغلوب نہیں کر سکتی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .