۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
مولانا عاشق حسین

حوزہ/ عید مباہلہ در اصل اس بات کی دلیل ہے کہ رسول کے بعد حکومت کا حق اور رسول اہلبیت سے مراد رسول کے حقیقی وارثین سے مراد کون ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/جامع مسجد وامام بارگاہ حضرت زہراء سلام علیہا کراچی میں جشن روزمباہلہ منعقد کیا گیا۔جس سے امام جمعہ وجماعت جامع مسجد ھذا جناب مولانا عاشق حسین نے خطاب کرتے ہوئے مومنین سے کہا کہ عید مباہلہ درأصل ایک سنت الہی ہے جس کا ذکر خدا نےقرآن مجید میں فرمایاہے۔

مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ عیدمباہلہ در اصل؛ اس بات کی دلیل ہے کہ رسول کے بعد حکومت کا حق اور رسول اہلبیت سے مراد رسول کے حقیقی وارثین سے مراد کون ہے۔ باقی فرقہ ممکن ہے ہر آیت کی تأویل کرے لیکن آیت مباہلہ وہ واضح دلیل ہے جس میں تمام فرقہ اور مذاہب متفق ہے کہ اس حق وباطل کے میدان کا حقیقی وارث وناصر رسول کون تھا اور کون رہاہے۔

آخر میں کہا کہ عید مباہلہ ہر وہ دن ہے جس دن حق کو فتح نصیب ہوٸی اگرچہ اسکا آغاز نجران کے عیساٸیوں کے شکست سے ہوا۔۔لیکن خدا نے اس روز کو قرآن کے اندر سنت بنادیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .