۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مجالسِ حسینی

حوزہ / حوزہ علمیہ کردستان کے استاد نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے مکمل علم و آگہی کے ساتھ ایسے راستے پر قدم رکھا جس نے اسلام کو بیمہ کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی صوبہ کردستان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام مسعود محمدی نے ہفتہ کے روز سنندج میں طلاب اور علما کی موجودگی میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تاریخ اسلام میں علماء و طلباء دینی نے عظیم قربانیاں دی ہیں اور ہمیشہ مذہبی تصورات و عقائد کی ترقی اور پیشرفت کی راہ میں پیش پیش رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: دوسری طرف جوں جوں ہم آگے بڑھ رہے ہیں، آپ علماء اور طلباء کا فریضہ زیادہ سنگین ہوتا جا رہا ہے کیونکہ دین اسلام کے دشمن ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوشیار اور مکار ہو چکے ہیں لہذا آپ کو اپنی ذمہ داریوں پر کاربند رہنے کے ساتھ ساتھ علم و بصیرت کے میدان میں بھی اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

حجۃ الاسلام محمدی نے قیامِ سید الشہداء علیہ السلام کو دینی اور سیاسی بصیرت کا محور قرار دیتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام نے مکمل علم و آگہی کے ساتھ ایسے راستے پر قدم رکھا جس نے اسلام کو بیمہ کر دیا لیکن ان کے مقابلے میں جاہل مسلمانوں نے بے بصیرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 بابصیرت مسلمانوں پر ظلم کیا اور عاشورہ کا عظیم اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ یہ سب کچھ ہمارے لیے سبق آموز ہونا چاہیے۔

حجۃ الاسلام محمدی نے کہا: ہمیں امام حسین علیہ السلام کی مجالس سے کسبِ فیض کرنا چاہیے، فیض کا مطلب یعنی عزاداری امام علیہ السلام کی ان عظیم راتوں میں ہمیں اپنی دینی اور سیاسی بصیرت کو بھی بڑھانا ہے تاکہ ہم اسلام اور انقلاب اسلامی کی بہتر طریقے سے خدمت اور حفاظت کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .