۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ صادق جعفری

حوزہ/  ہمیں اپنی زندگیوں کو امام عالی مقامؑ اور اہلبیتؑ کی طرز زندگی اور بتائے گئے طریقے کے مطابق ڈھالنا ہوگا تب ہی ہم حقیقی حسینی پیروکار و محب اہلبیت اطہارؑ کہلا سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،محرم ہمیں حسینی افکار و نظریات کو عوام الناس تک پہنچانے کا موقع فراہم کرتا ہے، پس ہمارا اپنا عمل، کردار و گفتار ایسا ہونا چاہیئے کہ اس میں عکس کربلا و فکر حسین علیہ السلام دکھائی دے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے قدم گاہ مولا علیؑ مکلی ٹھٹھہ میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو امام عالی مقام علیہ السلام اور اہلبیت علیہم السلام کی طرز زندگی اور بتائے گئے طریقے کے مطابق ڈھالنا ہوگا تب ہی ہم حقیقی حسینی پیروکار و محب اہلبیت اطہار (ع) کہلا سکتے ہیں۔

قول امام جعفر صادق علیہ السلام بیان کرتے ہوئے علامہ شیخ محمد صادق جعفری کا کہنا تھا کہ امام علیہ السلام نے فرمایا کہ ہمارے شیعہ میں تین خصلتیں نہیں پائی جاتیں ہیں، ہمارا شیعہ بخیل نہیں ہوتا، ہمارا شیعہ فقیر نہیں ہوتا، ہمارا شیعہ جھوٹا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایام عزا میں عہد کرنا ہے کہ ہم قول امام علیہ السلام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے نفس کو ان خصلتوں سے پاک کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .