۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رهبر انقلاب

حوزہ / شب تاسوعا کو حسینیہ امام خمینی (رہ) تہران میں رہبر معظمِ انقلابِ اسلامی کی موجودگی میں سیدالشہداء حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شب تاسوعا یا نویں محرم کی شب، حسینیۂ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شرکت کی۔

یہ مجلس حجۃ الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے پڑھی اور دین خدا کی سچی مدد کا لازمہ عقلی اور قلبی معرفت کے علاوہ اہلبیت علیہم السلام کے دوستوں کی شناخت اور محبت اور اسی طرح ان کے دشمنوں سے برائت کا اظہار بتایا اور کہا: آج دشمنان اہلبیت سے بیزاری کے اظہار کا مصداق، دنیا بھر کے منہ زوروں اور طاغوت کے مقابلے میں استقامت اور اسلامی معاشرے میں ان کی ثقافت اور طرز زندگي کو پھیلنے دینے سے روکنا ہے۔

اس مجلس میں جناب مہدی رسولی نے نوحہ و مرثیہ پڑھا اور واقعۂ کربلا کچھ مصائب بیان کیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .