۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اشفاق وحیدی مجلس عزا

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: مجالس عزاء میں ہمیں اصول دین اور فروع دین کا درس ملتا ہے اور معاشرے میں  بہترین زندگی گزارنے کی تربیت حاصل ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں آسٹریلیا کی سٹیٹ تسمانیہ ہوباٹ شہر میں المہدی ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ پہلی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ذکر اہلبیت علیم السلام برپا کرنا اور اس میں شریک ہونا اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نزدیک بہترین عبادت ہے۔ مجالس عزاء میں ہمیں اصول دین اور فروع دین کا درس ملتا ہے اور معاشرے میں بہترین زندگی گزارنے کی تربیت حاصل ہوتی ہے۔

امام جمعہ ملبورن نے کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے فرامین کے ساتھ اپنے آپ کو جوڑے رکھنا وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ حق و باطل قوتوں کی پہچان ہو سکے۔

انہوں نے کہا: دینِ الہی کی تبلیغ ہمارے ان مذہبی اجتماع کے ذریعے بہترین عمل ہے اور واقعہ کربلا کے بعد پیغام کربلا کو دنیا کے کونے کونے تک پہچانے کے لیے موثر ذریعہ ہیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: آج ہماری ان مجالس سے یزیدی قوتیں خوف زدہ ہیں۔ جس کے نتیجے میں شب و روز ایک غلط پروپیگنڈہ کرنے میں استعمار کے آلۂ کار بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ضرورت اس امر کی ہے کہ آج ہمیں اتحاد و وحدت کے اصولوں پر جو معصومین علیہم السلام نے ہمیں تعلیم دئے ہیں، ان پر عمل پیرا ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے اور پرچم اسلام و دین الہی کو بلند کر کے پیغام امام حسین علیہ السلام اور فلسفہ کربلا کے پیغام کو عام کرنا ہے تاکہ حق و باطل، ظالم اور مظلوم کی پہچان کرنے میں عوام کو مدد مل سکے۔

مجالس عزاء میں بہترین زندگی گزارنے کی تربیت حاصل ہوتی ہے، حجت الاسلام اشفاق وحیدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .