۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت امام حسن المجتبی علیہ السلام کی صلح عالم اسلام کے لیے ایک بہترین نمونہ عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے یوم شہادت امام حسن المجتبی علیہ السلام کے موقع پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا: عصر حاضر میں تمام مکاتب فکر سیرت امام حسن علیہ السلام سے استفادہ کر کے موجودہ مشکلات کا حل تلاش کریں۔

انہوں نے کہا: اسلام اور دین الٰہی فرقہ واریت اور انتہا پسندی سے سخت منع کرتے ہیں۔ جو تکفیری امت محمدی (ص) کو تفرقوں میں تقسیم کر رہے ہیں وہ اسلام اور دین کے دشمن ہیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت امام حسن علیہ السلام کی جدوجہد اپنے نانا کی سیرت اور دین الٰہی کے تحفظ کے لیے تھی۔

انہوں نے کہا: امام حسن علیہ السلام کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ آج یہ جو معاشرے میں شدت پسندی اور افتراق کو فروغ مل رہا ہے وہ ائمہ علیہم السلام سے اور دین محمدی (ص) سے دوری کا نتیجہ ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: معاشرہ میں عوام کو یکساں حقوق ملنے سے محرومی اور معاشرے کا ہر نوجوان بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پسنا، یہ سب حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور سیاست علوی اور امام حسن علیہ السلام کے اصولوں سے دوری کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا: عوام کی خوشحالی اور کامیابی معصومین علیہم السلام کی سیرت و کردار کو اپنانے میں مضمر ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلبیت علیہم السلام نے امت کو اپنے عمل اور کردار سے واضح پیغام دیا کہ حدود اللہ اور شائر اللہ کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دی جا سکتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .