۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق واحدی

حوزہ/ شہزادی زینب سلام اللہ علیہا نے کربلا سے کوفہ اور کوفہ سے شام تک مصیبتوں اور مصائب کو برداشت کر کے امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو باقی رکھا اور  قیامت تک حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کے پیغام کو عام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور ممتاز مذہبی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے انسانیت کی بقاء اور اسلام کی سر بلندی کے لیے قربانی پیش کی آج اگر شائر اللہ اور حدود اللہ عبادت الہی کا وجود باقی ہے تو امام حسین علیہ السلام اور اھل بیت کی قربانیوں کے نتیجے میں ہے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ شہزادی زینب سلام اللہ علیہا نے کربلا سے کوفہ اور کوفہ سے شام تک مصیبتوں اور مصائب کو برداشت کر کے امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو باقی رکھا اور  قیامت تک حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کے پیغام کو عام کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے کسی ایک مکتب یا کسی ایک مسلک کے لیے قربانی پیش نہی کی بلکہ انسانیت کی سربلند اور بقاء اسلام و  دین الہی مبین کے لیے دی۔ آج حسینیت اور یزیدیت حق و باطل کی پہچان بن گئی ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ دور حاضر میں معاشرے میں امام حسین علیہ السلام کی سیرت کو اجاگر کرنے اور امام حسین علیہ السلام کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔امام کا قیام اور جدو جہد عادلانہ نظام اور  مظلوموں اور محروموں کے لیے تھا جسے قیامت تک آنے والی نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ آج معاشرے میں پیغام کربلا اجاگر کرنے کی ضروت ہے تاکہ ظالم اور مظلوم حسینی اور یزیدی کی پہچان ہو سکے، شھداء کربلا نے اپنے خون سے اسلام کو  قیامت تک زندہ و جاوید کر دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .