۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ ایران ہی استعمار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر عالم اسلام کی نمائندگی کرتا ہے جو حکمران غلام بن جاتے ہیں وہ کبھی بھی عوام کے حقوق کے لیے لڑ نہیں سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کانبرا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبہ میں بین الاقوامی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعمار نے پوری دنیا کو یرغمال بنا رکھا ہے، عوامی بیداری کے ذریعہ سے طاغوت کو شکست دے سکتے ہیں۔

مولانا موصوف نے کہا کہ ایران ہی استعمار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر عالم اسلام کی نمائندگی کرتا ہے جو حکمران غلام بن جاتے ہیں وہ کبھی بھی عوام کے حقوق کے لیے لڑ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جو حکمران اللہ کی ذات اقدس پر سپر پاور ہونے پر یقین رکھتے ہیں ان کے سامنے بڑی سے بڑی استعماری طاقتیں نابود ہو جاتی ہیں۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے امریکی انتخابات کے حوالے سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام انتخابات میں شدت پسند اور قتل غارت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں۔ ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو عوام کے لیے درد دل رکھتے ہوں۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ آج ہمیں امت واحدہ کی شکل میں معاشرے سے مشکلات کا حل تلاش کرنا ہو گا اور دشمن کو پہچاننے میں عوام کے اندر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .