۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امام جمعہ کانبرا

حوزہ/ سعودی اور اسرائیل  پورے خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔آج عالم اسلام کو ان دو قوتوں سے خطرہ لاحق ہے،مسلم ممالک میں شیعہ سنی  فسادات کرانے میں سرمایہ لگا رہےہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اور اسرائیل  پورے خطہ میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں اور پاکستان افغانستان یمن عراق بحرین برائے راست وہاں کے امن و امان کو تباہ کر رہا ہے۔ اب سعودی عرب کا چہرہ کھل کر مسلم اُمّہ کے سامنے آگیا ہے،بےگناہ فلسطینی بحرینی یمنی اور پاکستانی مسلمانوں کا خون بہا کر امریکہ اور اس کے حواریوں کو خوش کرنے میں مصروف ہے۔یہ دونوں امریکہ کی ناجائز اولاد ہیں۔

انہوں نے کہا سعودی اور اسرائیل  پورے خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔آج عالم اسلام کو ان دو قوتوں سے خطرہ لاحق ہے، مسلم ممالک میں شیعہ سنی  فسادات کرانے میں سرمایہ لگا رہےہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ شیعہ سنی مل کر ان کے عزائم کو بے نقاب کریں تاکہ عوام کے سامنے ان کی حقیقت کھل جائے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مذید کہا کہ اس وقت انسانیت اور مذہبی طبقات کو بدنام کرنے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے بین الاقوامی سطح پر اسلام کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔اس کو روکنے کے لیے تمام مذہبی جماعتیں ایک پرچم کے نیچے جمع ہو جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .