۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے تمام ممالک اپنی خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اگر دنیا امن کا گہوارہ بن گی تو ہر شخص خوشحالی کی زندگی گزارے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں مقیم ممتاز شیعہ عالم دین علامہ اشفاق وحیدی نے عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے تمام ممالک اپنی خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اگر دنیا امن کا گہوارہ بن گئی تو ہر شخص خوشحالی کی زندگی گزارے گا۔

انہوں نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ریاستیں معاشی اور اقتصادی حوالے سے بحران کا شکار ہیں وہ خطے میں بد امنی اور شدت پسندی کی وجہ سے ہیں۔ لہذا اقوام متحدہ دنیا میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک کے حکمران مل جل کر کے ایسی پالیسیاں مرتب کریں جس میں ہر شخص کو اپنے اپنے حقوق مل سکیں اور خوشحال زندگی بسر کر سکیں جو عناصر دنیا کو یرغمالی پالیسیاں بنا کر عوام کے حقوق پر حملہ آور ہیں عالمی ادارے ان کے خلاف قانونی اقدامات کرے تاکہ عوامی مشکلات کا حل نکل سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ مذہب اسلام نے انسان کی بہترین رہنمائی اور خوشحالی کے لیے ایک ایسا نظام دیا جس میں انسان کی عزت و آبرو محفوظ ہے عالم اسلام آج اگر زندہ جاوید ہے اس کے سنہرے اقوال اور اصولوں کی وجہ سے، ہمیں ایسے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر تقویت دینی چائے 
تاکہ تمام ممالک کی ریاستیں مستحکم اور مضبوط ہو سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .