حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں امام جمعہ والجماعت حجۃ السلام علامہ اشفاق وحیدی نے آج جمعہ کے خطبہ میں انسانیت کے قتل عام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اور اسرائیلی دونوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے خطہ میں امن امان کو تباہ کرنا اور جہاں پر بھی انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے ہم اسکی مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مظلوم فلسطینی اور کشمیر، یمن عراق، شام پر مظالم روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار نبھائیں۔
علامہ موصوف نے کہا کہ اسرائیلی ایجنڈا ایران عراق اور شام میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، دنیا میں تمام بیدار تحریکوں کی مسلم اُمّہ کی حمایت کرنی چائے تاکہ شرپسند قوتوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو مذہب سے بالا تر ہو کر خطہ میں امن امان کی بحالی کے لیے پالیسیاں وضع کرنی ہوگی جس میں مسلم اور غیر مسلم سب کو تحفظ دینا ہوگا اور جو قوتیں ایسے واقعات میں ملوث پائی جاتی ہیں انہیں احتجاج کے طور پر بائیکاٹ کیا جائے اور عالمی عدالتوں میں مقدمات درج کیے جائیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ہمیں قرب الہی حاصل کر کے اپنے دین کی حفاظت کرنی چائیے معاشرہ میں جتنی بھی برائیاں پھیل رہی ہیں جہالت اور لاعلمی تعلیم کی کمی کی وجہ سے ہیں ہمیں معاشرہ سے برائیوں کے خاتمہ کے لیے علوم محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو فروغ دینا ہوگا۔
آخر میں کہا کہ بے روز گاری غربت افلاس مہنگائی دہشت گردی فرقہ واریت کی وجہ حکمرانوں کی عدم توجہ کا ہی نتیجہ ہے۔ عوام ذہنی مریض بن چکی ہے اور وہ وقت دور نہیں اگر حکمرانوں نے اپنے حالات کو نہ بدلہ تو عوام بیداری کی تحریک بن جائے گی۔