۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
الشيخ 'حسين النمر'

حوزہ/ ذرائع نے آل سعود کے ذریعہ شہید شیخ نمر باقر النمر کے بیٹے کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی نبا سیٹلائٹ چینل کی رپورٹ کے مطابق ، سعودی سکیورٹی فورسز نے قطیف اور الاحساء کے شیعہ علاقوں میں علما کے خلاف آل سعود حکومت کی مہم کے دوران شیخ حسین النمر کو گرفتار کیا، صوبہ قطیف میں ایک شیعہ کارکن نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ سعودی عرب میں شیعہ علما کو نشانہ بنانے کی مہم کے تحت شیخ حسین النمر کے لاپتہ ہونے کے دو دن بعد ان کی گرفتاری کی خبر منظر عام پر آئی۔

واضح رہے کہ شیخ حسین النمر سعودی شیعہ مجاہد آیت اللہ نمر باقر النمر کے بیٹے ہیں جنہیں سن 2016 میں سعودی حکومت نے شہید کیا تھا، ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شیخ حسین النمر کو دو روز قبل مشرقی سعودی عرب کے شہر قطیف میں واقع ان کے نجی گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔

یادرہے کہ اس سے قبل  سعودی حکومت کی افواج نے شہید شیخ نمر باقر النمر کے خطبے کی جگہ  امام حسین ؑ مسجد کو شہید کردیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے ہاتھوں شہید ہونے والےشہید شیخ نمر باقر النمر نے ؑ مسجد امام حسین میں آل سعود کے خلاف انقلابی خطبے دیے تھے ، وہ اس مسجد کے امام تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .