۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
"لجین الهذلول" فعال زن عربستانی

حوزہ / ریاض،سعودیہ عرب کی ایک فوجداری عدالت نے غیر ملکی پروگرام چلانے کے الزام میں لجین الہذلول نامی سرگرم خاتون کارکن کو پانچ سال آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ریاض کی ایک عدالت نے غیر ملکی پروگرام انجام دینے اور آل سعود حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے تحریک چلانے کے الزام میں سعودی خاتون کارکن لجین الہذلول کو پانچ سال آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں دہشت گردی کے جرائم اور مالی اعانت کے نظام کی دفعہ 43 کا حوالہ دیتے ہوئے ، الہذلول پر سعودی عرب میں عوامی آرڈر کو نقصان پہنچانے کے لئے مختلف مواصلاتی نیٹ ورک چلانے جیسے دیگر الزامات عائد کیے ہیں۔

اس سے قبل ، سعودی فوج کی ایک عدالت نے الہذلول کی اس سے تشدد کا نشانہ بنانے کی شکایت کو مسترد کردیا۔

یاد رہے کہ سن 2019ء کے اوائل میں ، لجین الہذلول کے اہل خانہ نے اعلان کیا تھا کہ الہذال نے سعودی بادشاہت کی عدالت کے سابق مشیر سعود القحطانی کی سربراہی میں سعودی سفاکوں کے ذریعے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے سلسلے میں اپنے والد کو آگاہ کیا تھا۔

لجین الہذول کو 2018ء میں سعودی خواتین پر عائد ڈرائیونگ پابندی ختم کرنے کی کوشش کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .