حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، الازہر یونیورسٹی مصر نے اخوان المسلمین سمیت دیگر افراط گر جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنے کو حرام قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، الازہر الیکٹرانک فتویٰ سنٹر نے ،اخوان المسلمین میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق اسلام کے حکم کے بارے میں مصری اخبار الوطن کے ایک سوال کے جواب میں ، کہا ہے کہ اخوان المسلمین سمیت دیگر دہشتگرد جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنا شرعی طور پر حرام ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ نے وحدت سے متمسک رہنے کی طرف دعوت دی ہے۔
الازہر یونیورسٹی کے بیان میں آیا ہے کہ یہ جماعتیں دینی اصولوں میں تحریف کرتے ہوئے ان اصولوں کو ذاتی اہداف، خواہشات اور زمین میں فساد پھیلانے کیلئے استعمال کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی علماء بورڈ نے اس سے قبل ایک بیان جاری کرتے ہوئے اخوان المسلمین کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا تھا اور بعد میں مصر کے مفتی شوقی علام نے بھی اس بیان کی حمایت میں اخوان المسلمین میں شمولیت اختیار کرنے کو حرام قرار دیا۔