۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
"محمود عزّت" رهبر موقت اخوان المسلمین مصر

حوزہ/ مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے ایک رہنما محمود عزت کی موجودگی میں ان کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کردی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے ایک رہنما محمود عزت کے خلاف مقدمے کی ان کی موجودگی میں سماعت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، عدالت نے گواہوں کو پیش کرنے اور مدعا علیہ کے وکیل کی تقرری کے لئے محمود عزت کے مقدمے کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ 28 فروری 2015ء کو ، مصری فوجداری عدالت نے "ہدایت نامہ کے واقعات" کے نام سے جانے والے اس کیس کے سلسلے میں دو افراد کو سزائے موت اور 14 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ جن میں اخوان المسلمین کے رہنما "محمد بدیع" سمیت ان کے نائب "خیری شاطر" اور "محمود عزت" شامل تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .