۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
بازگشایی مسجد امام الشافعی در مصر پس از مرمت و بازسازی

حوزہ / قاہرہ مصر میں واقع امام شافعی مسجد کی تزئین و مرمت کے بعد دوبارہ کھولے جانے کی تقریب میں سیاستدانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس مسجد کی تاریخی یادگار کے طور پر 13 ملین مصری پاؤنڈ کی لاگت سے تزئین و مرمت کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے menafn نیوز ایجنسی سے نقل کرتے ہوئے، جمعہ کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں امام شافعی مسجد کی تعمیر نو اور مرمت کے بعد دوبارہ کھولے جانے کی افتتاحی تقریب، وزیر سیاحت و آثار قدیمہ خالد العنانی ،وزیر امور اوقاف مختار گومہ اور قاہرہ کے گورنر خالد عبدالعال سمیت مصری سیاستدانوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔

تعمیر نو اور مرمت کے بعد مسجد کی دوبارہ افتتاحی تقریب یادگار کے طور پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ منعقد ہوئی ۔یہ مسجد 13 ملین مصری پاؤنڈ کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔

دونوں وزراء اور گورنر نے مسجد امام شافعی کے گنبد کی تزئین و مرمت کے کاموں کا بھی جائزہ لیا، جسے مارچ 2017ء میں وزارت سیاحت و آثار قدیمہ کی نگرانی میں شروع کیا گیا تھا۔ اس کام کے لئے ثقافتی تحفظ فنڈ سے تقریباً 20 ملین مصری پاؤنڈ دیئے جا چکے ہیں۔

العنانی نے کہا کہ مسجد کی تعمیر نو اور مرمت کا منصوبہ نمایاں رہا ہے۔ تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا کام وزارت سیاحت کی نگرانی میں کیا گیا تھا اور 13 ملین مصری پاؤنڈ کا پورا بجٹ وزارت اوقاف کی طرف سے مختص کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مسجد امام شافعی خدیو محمد علی توفیق کے دور میں سنہ 1392 ہجری ، 1892ء میں تعمیر ہوئی تھی۔ اس مسجد کو قدیم ترین عمارت شمار کیا جاتا ہے، اس کی دیواریں سنگ مرمر اور چھت لکڑی سے تیار کردہ ہے اور اس کے بیچ میں ایک مربع بنا ہوا ہے۔مسجد سے منسلک ایک گنبد ہے جس کی تاریخ ایوب یان دور سے ملتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .