۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نائجیریا مسجد حادثہ

حوزہ/ نائیجیریا کے شمال میں ایک مسجد کی چھت گرنے سے 10 نمازی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ریاست کدونا (شمالی نائیجیریا) میں ایک مسجد کی چھت گرنے سے متعدد نمازی جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔

نائجیرین ٹریبیون نے جمعہ کی شام کو اطلاع دی ہے کہ زاریا شہر میں مرکزی مسجد کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور کم از کم 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

اس واقعے میں زندہ بچ جانے والے افراد میں سے ایک نے جمعہ کی شام کو نائجیریا کے اس اخبار کو بتایا کہ نماز کے دوران ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی اور مسجد کی چھت نمازیوں کے سروں پر گر گئی اور مسجد کے اندر دھول ہی دھول بھر گئی۔

نائجیرین ٹریبیون نے نشاندہی کی کہ یہ مسجد 150 سال سے زائد عرصے قبل بنائی گئی تھی اور جب چھت گری تو اس میں بہت سے نمازی موجود تھے۔

زاریا سٹی کونسل کے ترجمان عبداللہ بطامی نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں نمازی شہر کی مرکزی مسجد میں نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .