۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حمله به مسجد نیجریه

حوزہ/ نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست "نیجر" میں مسجد پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے نیوز ایجنسی رائٹرز کے حوالہ سے خبر شائع کی ہے کہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست "نیجر" کی ایک مسجد میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس ریاست کے اہلیان کا کہنا ہے کہ مسلح عناصر گذشتہ سوموار کو اس علاقے میں داخل ہوئے اور مسجد پر حملہ کردیا اور نمازیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

وہاں کے ایک شخص کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جب کہ ایک اور شخص نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے دس افراد کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اب تک نائیجیریا کے شمال مغربی علاقوں میں مسلح افراد کے حملوں میں سینکڑوں افراد جاں بحق یا یرغمال بنائے جا چکے ہیں۔

دہشتگرد گروہ بوکو حرام کا ریاست "نیجر" کے کچھ شہروں پر قبضہ ہے۔ یہ گروہ اس علاقے کے اہلیان کو پیسے دیتا ہے تاکہ وہ جوانوں کو تشویق کریں کہ وہ حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں میں اس گروہ کا ساتھ دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .