حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک امت لبنان نے بیانیہ صادر کر کے شہرالخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی پر غاصب یہودی صیہونیوں کی جانب سے عید کی تقریب"حانوکا" منعقد کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے اور اسلامی مقدسات پر ایک حملہ قرار دیا ہے۔
اس تحریک کے بیانیہ میں آیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے یہ حرکت ان ممالک کے سامنے انجام دی ہے جو اسرائیل سے روابط معمول پر لا چکے ہیں لہذا انہیں چاہیے کہ وہ اس اقدام کے خلاف واضح موقف اختیار کریں۔
تحریک امت لبنان نے لکھا: بعض افراد لبنان میں غاصب صیہونی حکومت سے تعلقات کو معمول پر لانے کے حق میں ہیں لیکن اب لبنان اسرائیل سے بہت دور ہو چکا ہے اور اب لبنان کے لئے اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانا نہیں ممکن نہیں ہے۔