۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
نیجریه

حوزہ / نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست زامغارا میں نامعلوم افراد کے حملوں میں دو سو افراد سے زائد قتل ہو گئے ہیں۔ حملہ آوروں نے گذشتہ ہفتے اس ریاست کے کئی شہروں میں حملے کئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے نائیجیریا کے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ ریاست زامغارا کی ایک سوشل انجمن کے افراد لاشوں کو جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ حملہ آوروں نے اس ریاست میں اپنے حملوں کا آغاز گزشتہ منگل کو کیا تھا جو جمعرات تک جاری رہے۔ اس انجمن کے "علیو نامی" ایک کارکن نے بتایا کہ ہم منتظر ہیں کہ حکام مرنے والوں کی صحیح تعداد کا اعلان کریں۔

باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں (جنہیں نائیجیریا ڈاکو کہا جاتا ہے) نے گزشتہ ہفتے منگل کو نائیجیریا کے نہتے لوگوں پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور یہ حملے جمعرات تک جاری رہے۔

حملہ آوروں نے بہت ساری لاشوں کے اعضاء کاٹ دیے اور کم از کم ۹ شہروں میں دسیوں گھروں کو جلا دیا۔ جس کے نتیجے میں تقریبا دس ہزار افراد بے گھر ہو گئے۔

نائیجیریا کے صدر "محمد بوہاری" نے نائیجیریا کے بے گناہ لوگوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک عمل قرار دیا اور کہا: انہیں دردناک انتقام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .