حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، ہفتم ماہ صفر شہادت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے نائیجیریا کی ریاست سوکوٹو کے شہر سوکوٹو میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی علاقہ کے شیعوں اور محب اہل بیت (ع) نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مجلس کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا اس کے بعد زیارت عاشورہ کی قرائت کی گئی، پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے شیخ منیر نامی شیعہ مبلغ نے مجلس کو خطاب کیا۔