۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مجلس تحفظ اتحاد

حوزہ/ اجلاس میں ضلع بڈگام کے لئے 300بستروں پر مشتمل ضلع اسپتال کے حالیہ سرکاری اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اسپتال کی تعمیر کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ عوام مطمئن ہوجائے کہ مذکورہ اعلان بھی سابقہ اعلانات کی طرح کوئی مذاق نہیں 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بڈگام/ مجلس تحفظ اتحاد ضلع بڈگام کا ایک خصوصی اجلاس جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بڈگام کے اطراف و اکناف میں تعمیر و ترقی اور بنیادی شہری سہولیات کے حوالے سے حکومت کی سرد مہری اور مایوس کن کارکردگی اور ضلع کے ساتھ امتیازی سلوک بر مبنی پالیسی کے خلاف صداے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ضلع بڈگام کے محروم عوام ضلع کے ساتھ سرکاری سطح پر نا انصافیوں کے دیرینہ سلسلے کے خلاف منظم صداے احتجاج بلند کریں۔

اجلاس میں اس بات پر سخت افسوس اظہار کیا گیا کہ جب سے ضلع بڈگام معرض وجود میں آیا ہر حکمران طبقہ ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے وقتاًفوقتاً بڑے بڑے خوشنما اعلانات کرتا رہا لیکن عین موقعہ پر ان ترقیاتی منصوبوں کو کسی اور جگہ منتقل کیا جاتا رہا یہ سلسلے ہنو ز جاری ہے ضلع کے لئے ایک Polytechnic College کے قیام کا اعلان کیا گیا اس کو بھی کسی دوسری جگہ منتقل کیا گیا ایسے بھونڈے مذاق ضلع بڈگام کے عوام کا مقدر بن چکے ہے سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بڈگام کی حثیت اور اہمیت کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جو سرکاری دفاتر اور ادارے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ہونا لازمی ہوتے ہیں انھیں ضلع ہیڈ کوارٹر کے بجائے ضلع کے دیگر علاقوں میں قائم کیا جارہا ہیں۔

اجلاس میں ضلع بڈگام کے لئے 300بستروں پر مشتمل ضلع اسپتال کے حالیہ سرکاری اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اسپتال کی تعمیر کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ عوام مطمئن ہوجائے کہ مذکورہ اعلان بھی سابقہ اعلانات کی طرح کوئی مذاق نہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .