۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
کربلا

حوزہ/ عراق کے اربن ریلیف ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں کربلا میں ہوٹل میں آگ لگنے سے 42 افراد کو بچانے کا اعلان کیا اور اعلان کیا کہ اس واقعے میں ایک ایرانی خاتون سمیت 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق کے اربن ریلیف ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں کربلا میں ہوٹل میں آگ لگنے سے 42 افراد کو بچانے کا اعلان کیا اور اعلان کیا کہ اس واقعے میں ایک ایرانی خاتون سمیت 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

آج (بدھ) کو اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری امدادی مرکز کے دستوں نے کربلا کے "«التربیہ»" چوک میں واقع چھ منزلہ "قصر جرش" ہوٹل میں موجود لوگوں کو بچا لیا۔

بیان کے تسلسل میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امدادی ٹیمیں 42 افراد کو بچانے میں کامیاب ہوئیں، تاہم اس واقعے میں دو خواتین، ایک عراقی اور دوسری ایرانی، جان کی بازی ہار گئیں۔

آخر میں، مذکورہ ریلیف ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جو کہ حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ سے لگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .