۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا حسن

حوزہ/ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ سازی میں انتہائی عوامی ضروریات کے امورات کو اولین ترجیع دینا ازحد ضروری ہے اور ایسے منصوبے جو عوام کی نگاہ میں اہمیت کے حامل نہیں ان پر کثیر رقم خرچ کرنا کوئی سنجیدہ اقدام نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ضلع بڈگام بالخصوص ضلع ہیڈ کوارٹر بڈگام کے لئے حکومت کی تازہ ترین منصوبہ سازی کو عوامی مطالبات اور ناگزیر ضروریات کے منافی قرار دیتے ہوئے گورنر انتظامیہ کی توجہ ضلع بڈگام کی پسماندگی اور ناگزیر ضروریات کی طرف مبزول کرائی۔

مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ سازی میں انتہائی عوامی ضروریات کے امورات کو اولین ترجیع دینا ازحد ضروری ہے اور ایسے منصوبے جو عوام کی نگاہ میں اہمیت کے حامل نہیں ان پر کثیر رقم خرچ کرنا کوئی سنجیدہ اقدام نہیں۔

آغا صاحب نے کہا کہ ضلع کے عوام کئی دہایوں سے ضلع اسپتال کا درجہ بڑھانے اور اسپتال کو کسی معکول و مناسب جگہ پر منتقل کرنے کا مطالبہ دہرا رہے ہیں جو ہر لحاظ سے ایک مناسب اور اہمیت کا حامل مطالبہ ہے لیکن ریاستی انتظامیہ نے اسپتال کا درجہ بڑھانے کے بجائے اسپتال کا درجہ گھٹا کر ضلع کے عوام کو مایوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال کا معاملہ انسانی صحت و سلامتی سے جڑا ہے مذکورہ اسپتال کے لئےکئی سال تک 300 بستر وں کااعلان کیا گیا لیکن آج اسپتال کو صرف 150 بستروں تک محدود رکھنے کا اعلان کرکے ضلع بڈگام کے عوام سے سراسر فریب کاری کی گئی۔

آغا صاحب نے کہا کہ ضلع بڈگام کو ضلع سرینگر اور جنوبی کشمیر کے دیگر اضلاع سے ملانے والی سب سے اہم قدیم اور کم مسافت والی ہمہامہ بڈگام روڑ کو سرے سے ہی نظر انداز کرکے ایک غیر اہم اور غیر معروف سڑک کو بڑھانے اور تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا حالانکہ سرکار نے سالہاسال پہلے ہمہامہ بڈگام روڑ کو کشادہ کرنے کے لئے نشاندہی بھی کی ہوئی ہے آغا صاحب نے متعلق حکام سے سوال کیا کہ انتہائی اہم اور ناگزیر عوامی ضروریات کو نظر انداز کرکے غیر اہم امورات پر رقم کثیر خرچ کرنے سے ضلع بڈگام کے عوام کو کون سی راحت پہنچائی جا سکتی ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ ضلع بڈگام کے دور دراز دیہات کو ضلع ہیڈ کوارٹر سے ملانے والے کئی لینک روڑ برسوں سے خستہ حال اور ناقابل آمد و رفت ہیں ان علاقوں کے لاکھوں لوگ مدت دراز سے ان خستہ حال سڑکوں کی تجدید و مرمت کا پر زور مطالبہ کررہے ہیں لیکن ریاستی انتظامیہ نے کبھی بھی عوام کے ان جائز مطالبات کی طرف دھیان نہیں دیا۔

آغا صاحب نے گورنر انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ ضلع بڈگام کے تعمیراتی منصوبہ بندی کے حوالے سے عوامی مفادات کے امورات اور ناگزیر عوامی ضروریات کو اولین ترجیع دی جائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .