۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
کشمیر فائلز

حوزہ/ شیعہ مسلمان جو کبھی دہشت گردی میں شامل نہیں ہوئے اور ہمیشہ خود دہشت گردی کا شکار رہے، ان کو اس فلم میں اس طرح پیش کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ ہندو پنڈتوں سے زیادہ ظلم و ستم اور قتل و غارت کا سامنا کرنے کے بعد بھی کشمیر کے شیعہ مسلمانوں کو امن عزیز رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی کے عظیم ترین رہنما اور ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خمینیؒ، جنہیں شیعہ مسلمانوں میں رہبر کا درجہ حاصل ہے، ZEE اسٹوڈیو کی فلم دی کشمیر فائلز میں نظر آ رہے ہیں، جو 13 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ ایک ہجوم جو دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دے رہا ہے اس درمیان تصویر کا غلط فارمیٹ دکھایا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں دہشت گردوں کا ایک ہجوم جہاد کے نام پر ہندو پنڈتوں کو مارنے کی بات کر رہا ہے اور اسی خونخوار مسلح ہجوم میں ایک دہشت گرد آیت اللہ خمینی کے پوسٹر کے ساتھ کھڑا ہے، گویا ان کے کہنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ شیعہ مسلمان جو کبھی دہشت گردی میں شامل نہیں ہوئے اور ہمیشہ خود دہشت گردی کا شکار رہے، ان کو اس فلم میں اس طرح پیش کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ ہندو پنڈتوں سے زیادہ ظلم و ستم اور قتل و غارت کا سامنا کرنے کے بعد بھی کشمیر کے شیعہ مسلمانوں کو امن عزیز رہا ہے اور انہوں نے ہمیشہ ہندوستانی فوج کی حمایت سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے، اس لیے اس فلم کی ریلیز نہ صرف شیعہ اور ایران بلکہ ہندوستان اور ایران کے تعلقات پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔

اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی کشمیری پنڈتوں کی جانب سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کشمیری شیعہ مسلمانوں نے ہمیشہ دہشت گردوں سے بچانے، ان کے گھروں میں جگہ دینے اور ان کی نقل مکانی روکنے کے لیے اپنی جان و مال کی قربانی دی ہے۔ دہشت گردوں کے درمیان آیت اللہ خمینیؒ کا پوسٹر ان کے لیے بھی شرمناک ہے۔

اس فلم کے پروڈیوسر وویک اگنی ہوتری ہیں اور انہوں نے یہ فلم مودی حکومت کی تعریف میں بنائی ہے تاکہ اس فلم پر پابندی نہ لگ سکے۔ اس طرح کی فلموں میں شیعہ مسلمانوں کو مسلسل بدنام کرنا ایک نیا ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے، ایسے میں یہ بہت ضروری ہے کہ اس خبر کو آگے اور شیئر کیا جائے تاکہ یہ معاملہ شیعہ مسلمانوں اور ان کے نمائندوں تک حکومت تک پہنچ سکے اور وہ آیت اللہ خمینیؒ کے اس فلم سے پوسٹر ہٹایا جا سکتا ہے۔

اس سلسلے میں تبیان القرآنی ریسرچ انسٹچیوٹ کے مدیر اعلیٰ حجۃ الاسلام آغا سید عابد حسین حسینی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امام خمینی ہر انسان دوست انسان کے دل میں موجود ہے اور ہر کشمیر کی گلی کوچوں سڑکوں اور شاہراہوں پر امام خمینی کی تصویرے موجود ہے اور موجود رہیں گی انہوں نے اپنی ٹویٹر پر لکھا: حال ہی میں رلیز ہونے والی فلم THE KASHMIR FILES کا ٹریلر یوٹیوب پر ایک دن پہلے نشر ہوا ہے جو فقط تین منٹ اور تیس سیکنڈ پر مشتمل ہے اگر چہ ٹریلر کے شروعات میں ہی Based on True Stories لکھا ہوا نظر آرہا ہے یقینا کشمیر میں پنڈت برادری سے زیادتی ہوئی ہے مگر زیادتی کس نے کی وہ سوال جواب طلب ہے!

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .