۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ حضرت امام خمینی ؒ ایک بلند پایہ اسلامی مفکر، مایہ ناز دینی قائد اور تاریخ ساز انقلابی و روحانی شخصیت تھے جنہوں نے قرآنی افکار و نظریات اخلاق و عمل اور روحانی اقدار کے بل پر ایران میں انقلاب برپا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن الموسوی الصفوی نے ZEEمیڈیا نیٹورک کی طرف سے جموں و کشمیر کے حالات اور عسکریت پسندی کے حوالے سے تیار کی گئی دستاویزی فلم میں رہبر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی ؒ کی تصویر کو دہشتگردی اور عسکریت پسندی کی علامت کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

مولانا نے واضح کیا کہ حضرت امام خمینی ؒ ایک بلند پایہ اسلامی مفکر، مایہ ناز دینی قائد اور تاریخ ساز انقلابی و روحانی شخصیت تھے جنہوں نے قرآنی افکار و نظریات اخلاق و عمل اور روحانی اقدار کے بل پر ایران میں انقلاب برپا کیا، امام خمینی ؒ کی انقلابی تحریک مکمل طور پر عسکری اور مسلح عنصر سے مبرا ہے اور خالصتاً ایک عوامی انقلاب ہے آٖغا صاحب نے ZEEمیڈیا نیٹورک کے اس طرز عمل کو مذموم قرار دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .