۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
جموں کشمیر

حوزہ/وادی میں 72ویں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب دارالحکومت سرینگر میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے پرچم کشائی کی اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت 72 واں یوم جمہوریہ منایا گیا جہاں لیفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر خان مہمان خصوصی تھے اور انہوں پریڈ کے دوران سلامی لی۔

سخت سیکورٹی بندوبست اور غیر اعلانیہ ہڑتال کے بیچ یوم جمہوریہ تقاریب منعقدسنوار میں واقع شیر کشمیر کرکٹ میدان میں منعقد کی گئی اس تقریب کے دوران میدان کے گرد و نواح اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ انتظامیہ نے وادی میں رات کے بارہ بجے سی ہی 2جی انٹرنیٹ خدمات منقطع کر دیے تھے، تاہم فون سروس بحال رکھی گئی تھی- میدان کی طرف جانے والی تمام رابطہ سڑکوں کو سیل کیا گیا تھا اور کسی بھی راہ گیر کو اس طرف جانے کی اجازت نہیں تھی۔

پولیس، سی آر پی یف کے سینکڑوں اہلکار تعینات کئے گئے تھے اور ڈرون کے ذریعے اس پورے علاقے کی نگرانی کی جارہی تھی۔

تقریب سے ایل جی کے مشیر بصیر خان نے خطاب کیا جس میں انہوں لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ کے حکمرانی میں ہوئے یا ہونے والے تعمیراتی کاموں کی تفصیلات پیش کی۔ برف اور منفی درجہ حرارت کے بیچ اس تقریب میں پولیس اور سی آر پی ایف کے دستوں نے پریڈ کے دوران سلامی پیش کی۔ وہیں تقریب کے دوران ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔

سرینگر میں دکانیں، کاروباری ادارے بند تھے۔ اگرچہ کسی بھی علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے کوئی ہڑتال کال نہیں دی گئی تھی لیکن شہر میں بازار بند رہے۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد آج یہ چوتھی ایسی بڑی تقریب تھی جو غیر منتخب حکومت میں منعقد ہوئی-

تبصرہ ارسال

You are replying to: .