۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
جموں کشمیر

حوزہ/مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ’’فوج ہمیشہ غریب عوام کی مدد کرتی آئی ہے، تاہم مقامی لوگوں نے بھی ہر محاذ پر فوج کا ساتھ دیا ہے۔‘‘

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یوم جمہوریہ کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ فوج کی 19 آر آر کی دلیر کمپنی نے گڈول، کوکرناگ اور اس سے متصل علاقوں کے لوگوں میں کمبل اور سولر لائٹس تقسیم کئے۔

ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے گڈول علاقے میں فوج کی 19راشٹریہ رائفلز کی دلیر کمپنی نے یوم جمہوریہ کی تقریب کے اختتام پر گڈول اور اس سے متصل کئی علاقوں میں غریب اور مستحق افراد میں کمبل اور سولر لائٹس تقسیم کئے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی میں مسلسل نامساعد حالات اور عالمی وبا کی وجہ سے یہاں کا مزدور طبقہ مزدوری سے بھی محروم ہوگیا۔ حالیہ بھاری برفباری کے بعد یہاں کے پسماندہ اور غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹھٹھرتی سردی اور بجلی جیسی بنیادی ضرورت کی عدم دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کی 19راشٹریہ رائفلز نے گڈول اور اس سے متصل کئی علاقوں میں مقامی پنچوں، سرپنچوں اور نمبرداروں کی مدد سے تقریباً 100 افراد کی ایک فہرست تیار کی۔ فوج نے ایک منصوبے کے تحت ان مفلس لوگوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے کمبل اور سولر لائٹس تقسیم کئے۔

فوج کے اس قدم کی مقامی عوام نے سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے اقدمات اٹھائے جانے کی امید کا اظہار کیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ’’فوج ہمیشہ غریب عوام کی مدد کرتی آئی ہے، تاہم مقامی لوگوں نے بھی ہر محاذ پر فوج کا ساتھ دیا ہے۔‘‘

اس موقع پر کمپنی کمانڈر میجر راہل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’عوام اور فوج کے درمیان پہلے پہل جو دوریاں ہوا کرتی تھیں، ان دوریوں کو کم کرنے کے لئے فوج اکثر و بیشتر ایسے قدم اٹھا رہی ہے۔ آج کا پروگرام بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔‘‘

ان کا کہنا ہے کہ فوج غریب عوام کی مدد اور علاقے کی خوشحالی کے لئے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .