۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ادارہ مقصد حسینی کی جانب سے ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم

حوزہ/ ادارہ مقصد حسینی ، کشمیری محلہ لکھنؤ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی موسم سرما میں سڑک کےکنارے سونے والے غریب و بے سہار ا لوگوں کو کمبل تقسیم کیا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ ادارہ مقصد حسینی، کشمیری محلہ لکھنؤ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی موسم سرما میں سڑک کےکنارے سونے والے غریب و بے سہارا لوگوں کو کمبل تقسیم کیا گیا ۔

ادارہ مقصد حسینی کے صدر مولاناسید رضا حسین رضوی ، ممبر آف شیعہ سنٹر وقف بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ادارہ مقصد حسینی ، گذشتہ چند برسوں سے سڑک پر ٹھنڈ سے ٹھٹھرتے ہوئے روزانہ کی آمدن والے ضرورت مندوں کو کمبل تقسیم کرتا چلا آیا ہے تاکہ مزدور اور غریب طبقہ سردی سے محفوظ رہ سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصدہر ہندوستانی شہری کی حفاظت کرنا ہے ، اس لیے ہم کمبل کی تقسیم میں کسی بھی مذہب او ر ذات وغیرہ کو نہیں دیکھتےاور ہر کسی کو کمبل تقسیم کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .