۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ہیلپنگ ہینڈس

حوزہ/ تنظیم کے سید رضا رضوی اپنی ٹیم (ہیلپنگ ہینڈس )کے ساتھ رات قریب آٹھ بجے گرم نئے کپڑے، کمبل اور کھانا لے کر نکلے اور سرد رات میں سڑک کے کنارے رات گزارنے والے لوگوں کو گرم کپڑے پہنا کر، انہیں کمبل اڑھا کر نئے سال کی مبارکباد دی۔  ٹیم نے غریبوں کو نئے سال کی خوشی میں مٹھائی بھی بانٹی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/31 دسمبر کی رات جب پورے ملک کے لوگ نئے سال 2022ء کے استقبال کے لئے نئے لباس اور نئے انداز میں استقبال کرنے کے لئے، ہزاروں روپئے خرچ کر جشن میں ڈوبے ہوئے تھے تبھی پرانے لکھنؤ کے کچھ جوان ایسے بھی نظر آئے جو اپنے گھر سے باہر آئے اور 31 دسمبر کی سرد رات میں سڑک کے کنارے اور جھونپڑی میں رات گزارنے والے سیکڑوں غریبوں کو گرم نئے کپڑے پہنا کر اور ٹھنڈ سے بچانے کے لئے کمبل اڑھا کر انہیں نئے سال کیمبارکباد دی ۔ ٹیم کے لوگوں نے غریبوں کے ساتھ کیک کاٹ کر نئے سال کی خوشیاں منائی اور بچوں کے ساتھ کیک بھی کھایا ۔

تنظیم کے سید رضا رضوی اپنی ٹیم (ہیلپنگ ہینڈس )کے ساتھ رات قریب آٹھ بجے گرم نئے کپڑے، کمبل اور کھانا لے کر نکلے اور سرد رات میں سڑک کے کنارے رات گزارنے والے لوگوں کو گرم کپڑے پہنا کر، انہیں کمبل اڑھا کر نئے سال کی مبارکباد دی۔ ٹیم نے غریبوں کو نئے سال کی خوشی میں مٹھائی بھی بانٹی ۔

واضح رہے کہ ہیلپنگ ہینڈس تنظیم ہر سال 31 دسمبر کو یہ پروگرام کرتی ہے، شہر کی جھونپڑ پٹی میں اور سڑکوں پر رات گزارنے والے لوگوں کی مدد کے لئے نکلی ٹیم نے چوک ، ٹھاکر گنج ،ندوہ روڈ ،ڈالی گنج، مہانگر ،خدرہ حضرت گنج ، حسین گنج ،عالم باغ ، موئیہ وغیرہ کئی علاقوں میں گھوم گھوم کر سرد رات میں مشکل سے رات گزار رہے لوگوں کو تلاش کر سیکڑوں غریب بچوں کو نئے گرم کپڑے پہنا کر انہیں گرم کمبل دے کر گلے لگایا اور انہیں نئے سال2022ء کی مبارکباد دی ۔ویسے تو غریبوں کی مدد کے لئے ملک میں تمام ادارے ہیں جو غریبوں کے لئے روزآنہ پروگرام منعقد کرتے ہیں لیکن ٹیم کے لوگوں نے غریبوں کی مدد کا وقت اور جو طریقہ اپنایا وہ نایاب تھا ۔

تنظیم کے رکن سیف حسین سیفی نے بتایا کہ ہماری تنظیم کا مقصد زیادہ سے زیادہ غریبوں کی مددکرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں نے 31 دسمبر کی رات میں شہر میں نکل کر سیکڑوں لوگوں تک مدد پہونچانے کی یہ کوشش اس لئے کی تاکہ دوسرے لوگ بھی بیدار ہوں اور غریبوں کی مدد کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے لوگوں نےغریبوں کے ساتھ نئے سال کا جشن منا کر انہیں گرم کپڑے ، کمبل دے کر اور مٹھائی کھلا کر مبارکباد دی تو انکی تنظیم کی جھولی غریبوں کی دعائوں سے بھر گئی ۔سیف حسین سیفی نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہیلپنگ ہینڈس کے لئے تعاون کیا اور انسانیت پسند افراد سے اپیل کی کہ وہ بھی غریبوں کی مدد کے لئے آگے آئیں اور دل کھول کر غریبوں کی مدد کریں۔ ہماری ٹیم کا حصہ بننے کے لئے اس نمبر 7786020105,8953676374پررابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .