۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا محمد اسلم رضوی

حضرت محمد مصطفیؐ فرمایا ہے کہ ہر مومن کا فرض ہے کہ مومن اپنے پڑوسی، محلہ اور شہر کے غریب لوگوں کی مد کرے تا کوئی بھوکا نہ سو سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید محمد اسلم رضوی رئیس شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹر نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، ایسی صورت میں ہم سب کو لوگوں کو اس سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو مدد کے لئے آگے آنا چاہئے کیونکہ اس سے بڑا کوئی کارخیر  نہیں ہے۔ 

حضرت محمد مصطفیؐ فرمایا ہے کہ ہر مومن کا فرض ہے کہ مومن اپنے پڑوسی، محلہ اور شہر کے غریب لوگوں کی مد کرے تا کوئی بھوکا نہ سو سکے۔ آج ملک میں جو صورتحال ہے اس میں سب کو اپنامال غریبوں کی مدد کے لئے خرچ کرنا چاہئے۔

مولانا اسلم نے کہا کہ اپنے گھروں سے بالکل بھی باہر نہ آئیں اور حکومت کی مد کریں۔ کسی کو بھی گمراہ نہ کریں اور اپنی ذہانت سے کام لیں۔ مولا علی رات کے اندھیرے میں نکل کر لوگوں کی مدد کرتے تھے، یہ سب سے بڑی عبادت ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .