۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مسرور

حوزہ/طبی ماہرین کے مشوروں پر سختی سے عمل کریں اور تمام تعزیتی اور تہنیتی مجالس و محافل کو ملتوی کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے عالمی وبا کورونا وائرس کی سنگین صورتحال پر گہری فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں موجودہ حالات میں جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مرحلے پر اپنے ہمت و حوصلے بلند رکھنے کے ساتھ ساتھ قادر مطلق اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ دعاﺅں کا اہتمام کریں تاکہ وہ نہ صرف ملت اسلامیہ بلکہ پوری انسانیت کو موجودہ سنگین عالمی وبا کورونا وائرس کی خطرناک بیماری سے محفوظ رکھے اور پوری دنیا میں صحت و سلامتی کی فضا بحال ہو اور خوف و دہشت سے نجات ملے۔

موجودہ تشویشناک صورتحال میں خوف و ہراس کے بجائے عقل و شعور سے کام لینے کی استدعا کرتے ہوئے مولانا انصاری نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس وقت طبی ماہرین کے مشوروں پر سختی سے عمل کریں اور تمام تعزیتی اور تہنیتی مجالس و محافل کو ملتوی کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اجتماعات میں شرکت سے یہ وبا زیادہ پھیلنے کا امکان ہے اور اس میں کوئی فرق نہیں کہ یہ سماجی، سیاسی یا دینی اجتماعات ہوں، اس لئے گزارش ہے کہ مجالس و محافل سے پرہیز کریں جن کا انعقاد ایسی صورتحال میں بالکل ضروری نہیں ہیں۔ 

مولانا مسرور نے اعلان کیا ہے کہ طبی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے مشوروں اور اس بارے میں فقہاء کے فتاویٰ کی روشنی میں اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام تمام دینی، سیاسی اور سماجی اجتماعات فلحال معطل کر دئے گئے ہیں اور اس ہفتہ سے نماز جمعہ کے اجتماعات بھی منعقد نہیں ہوں گے کیونکہ فقہاء کا صریح فتوی ہے کہ اگر اس طرح کے اجتماع کا اہتمام کرتے کوئی انفکشن ہوتا ہے تو لاپرواہی کرنے والے جانی اور مالی نقصان کے ذمہ دار اور جوابدہ ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .