۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ماہ رمضان

حوزه/ماہ رمضان المبارک قریب ہے اور یہ عبادتوں کی بہار کا میہنہ ہے مسلمانوں کے سامنے بڑی مشکلات ہیں ان مشکلات سے پار پانے کے لیے جہاں آیات عظام نے گائیڈ لائن جاری کی ہیں وہیں ایسی صورت حال میں ہمیں کیاکرنا ہے آیا روزہ رکھنا ہے یا نہیں اسکے متعلق بھی بیانات آچکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پوری دنیا میں آج لاک ڈاؤن کی صورت حال ہے ایسے میں جب کہ ماہ رمضان المبارک قریب ہے اور یہ عبادتوں کی بہار کا میہنہ ہے مسلمانوں کے سامنے بڑی مشکلات ہیں ان مشکلات سے پار پانے کے لیے جہاں آیات عظام نے گائیڈ لائن جاری کی ہیں وہیں ایسی صورت حال میں ہمیں کیاکرنا ہے آیا روزہ رکھنا ہے یا نہیں اسکے متعلق بھی بیانات آچکے ہیں جس پر عمل کرنا ہر مکلف کے لیے واجب و ضروری ہے۔
ہندوستان میں موجوده اضطراری صورت حال کو دیکھتے ہوئے جب کہ ملک میں لاک ڈاؤن کی مدّت میں مزید توسیع کردی گئی ہے ۔ اس عرصے میں مذہبی عبادت گاہوں میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی برقرار رکھی گئی ۔ مسلمانوں نے الحمد للہ لاک ڈاؤن پر عمل کیا ہے ، یہاں تک کہ بادلِ ناخواستہ مساجد میں پنج وقتہ اور جمعہ کی نمازوں کی ادائیگی محدود رکھی ہے ۔ اب اپریل 2020 ء کے آخری ہفتے سے ماہ رمضان المبارک شروع ہو رہا ہے ۔ یہ مسلمانوں کے لیے بہت اہم مہینہ ہے ، جس میں وہ عبادتوں کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں ۔ لاک ڈاؤن میں رمضان المبارک کے معمولات سے متعلق ملک کی دینی و ملّی تنظیموں کے ذمے داروں اور نمائندہ شخصیات کی جانب سے اپیل جاری کی جا رہی ہے ۔ امید ہے کہ ان پرعمل کیا جائے گا :

1 _ کورونا سے تحفّظ کے پیش نظر جس طرح اب تک عمل ہوتا رہا ہے کہ مساجد میں اذان دی جا رہی ہے اور چند لوگ با جماعت نماز ادا کر رہے ہیں ، بقیہ تمام لوگ اپنے گھروں میں نماز پڑھ رہے ہیں ، یہی معمول رمضان المبارک میں بھی جاری رہے ۔
2 _ بغیر کسی شرعی عذر کے روزہ ترک نہ کیا جائے ۔
3 _ لوگ اپنے گھروں میں ہی سحری و افطار کریں اور افطار پارٹیوں اور دعوتوں سے مکمل اجتناب کریں ۔
4 _ نمازِ تراویح کا اہتمام بھی گھروں میں رہ کر ہی انفرادی یا اجتماعی طور پر گھر والوں کے ساتھ کیا جائے ۔ پاس پڑوس کے گھروں سے لوگوں کو جمع کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔
5 _ لوگ رمضان میں بازاروں میں جانے سے حتّیٰ الامکان گریز کریں ، خاص طور پر افطار سے قبل خریداری کی بھیڑ سے بچیں ۔
6 _ رمضان کی راتوں میں اِدھر اُدھر گھومنے سے سختی سے پرہیز کیا جائے ۔
7 _ زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کرنے کے ساتھ اسے سمجھنے کی بھی کوشش کی جائے ۔ اس کے لیے کسی ترجمۂ قرآن اور تفسیر کی مدد لی جائے ۔
8 _ اس صورتِ حال کو اہلِ خانہ کے تزکیہ و تربیت کے لیے استعمال کیا جائے ۔ چنانچہ کچھ وقت ان کے ساتھ بیٹھ کر احادیث کا مطالعہ کیا جائے اور کوئی دینی کتاب پڑھی جائے ۔
9 _ قرآن وحدیث کے آن لائن تربیتی و تذکیری دروس تیار کیے جائیں اور ان سے استفادہ عام کیا جائے ۔
10 _ توبہ و استغفار ، اوراد و اذکار اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا جائے ۔
11 _ ماہِ رمضان میں رشتے داروں ، پڑوسیوں اور ضرورت مندوں کی خصوصی طور پر خبرگیری کی جائے اور زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کیا جائے کہ صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے ۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جلد از جلد اس وبا کا خاتمہ کرے اور معمول کی زندگی لوٹ آئے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .