۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان

حوزہ/گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ تلاوت اور عبادت کا سلسلہ جاری و ساری رکھیں اور بالخصوص اس بحران سے جلد از جلد رہائی کے لئے دعا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب مجتمع علماء و خطباء، ممبئی، ہندوستان نے لیٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ امسال ماہ رمضان میں آپ حضرات اپنے گھروں میں ہی اپنے اہل و عیال کے ساتھ اجتماعی عبادت انجام دیں اور اس عبادت سے فیضیاب ہونے سے محروم نہ رہیں۔ 

لیٹر کا متن مندرجہ ذیل ہے؛

بسمہ تعالیٰ

تمام عالم انسانیت کی خدمت میں آغاز ماہ مبارک رمضان کی مبارکباد عرض ہے۔
اس سال ماہ مبارک رمضان جس ماحول میں وارد ہوا ہے وہ کیفیت کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
مسجدیں ویران، اجتماعی عبادت اور خانہ خدا میں نماز جماعت سے محرومی ۔۔۔
آپ حضرات اپنے گھروں میں ہی اپنے اہل و عیال کے ساتھ اجتماعی عبادت سے فیضیاب ہونے سے محروم نہ رہیں، گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ تلاوت اور عبادت کا سلسلہ جاری و ساری رکھیں اور بالخصوص اس بحران سے جلد از جلد رہائی کے لئے دعا کریں، اسی طرح مریضوں کی شفایابی کے لئے اور مریضوں کی خدمت میں مصروف اور گھروں میں موجود افراد کی سلامتی کے لئے اپنی جان کی پرواہ کئے بنا عالم انسانیت میں مصروف ڈاکٹرس، نرسیں، محکمہ صحت، پولس، غرباء تک خورد و نوش پہچانے والے اور دیگر خیرین کی صحت و سلامتی اور برکتوں سے سرشار رہنے کے لئے خصوصی دعا کریں۔
احکام روزہ سے متعلق اپنے علماء سے رابطہ میں رہیں اور ان سے استفادہ فرمائیں۔
خدا کی بارگاہ میں دعا ہے کہ جلد از جلد استکباری، استعماری اس سازشی وباء کورونا وائرس کی بلا سے تمام عالم انسانیت کو نجات اور بیماروں کو شفا عطا ہو
حضرت حق بقیة اللہ الاعظم امام مھدی (عج) کے ظھور میں تعجیل ہو
مجتع علماء و خطباء، ممبئی، ھندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .