حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوروناوائرس کے مریضوں میں بتدریج اضافہ کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر اور علمائے کرام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات کی رات اپنے ہی گھروں میں رہ کر اللہ کے حضور سربسجود ہوکر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں اس کے ساتھ یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ دوران شب مزاروں پر حاضری دینے سے بھی گریز کیا جائے ۔ وادی کشمیر میں کوروناوائرس جس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے یہ ایک تشویشناک بات ہے اس وجہ سے اگرچہ پہلے ہی لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پنجگانہ اور جمعہ کی نمازیں اپنے ہی گھروں میں اداکرتے رہیں اور مساجد میں باجماعت نماز اداکرنے سے گریز کیا جائے تاہم شب برات جو کہ اسلامی تاریخ میں ایک مقدس رات مانی جاتی ہے جس روز ہر کوئی بندہ مومن اپنے گناہوں کی بخشش کےلئے اجتماعی اور انفرادی طور پر مساجد ، خانقاہوں، آستانوں اور دیگر زیارتوں پر رات بھر شب خوانی کے دوران اللہ کے حضور گڑ گڑاکر سربسجود ہوتے ہیں تاہم کووڈ 19تیزی کے ساتھ پھیلنے کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر شاہد چودھری نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہی گھروں میں رہ کر شب کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھ علمائے کرام نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات کی رات اپنے ہی گھروں میں رہیں ۔ علمائے کرام کے نزدیک کسی شرعی عذر کی صورت میں ہم نماز پنجگانہ اوردیگر ارکان اپنے ہی گھروں میں اداکرسکتے ہیں کیوں کہ وبائی مرض اگر اجتماعات سے پھیلتا ہے تو اس میں اجازت ہے کہ وہ لوگوں اور اپنے جان کی حفاظت کےلئے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ علمائے کرام کے مطابق اسلامی تاریخ میں کئی مثالیں ملتی ہے جب مساجد میں جماعت اداکرنے سے گریز کیا گیا ہے اس لئے لوگ جہالت کی راہ پر نہ جاتے ہوئے گھروں میں ہی رہیں ۔ واضع رہے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعدد 126 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے منگل کے روز تیسرا مریض فوت ہوچکا ہے ۔
-
نمائندہ ہندوستان آیة اللہ العظمی آقائے خامنہ ای مد ظلہ:
نمائندہ ولی فقیہ کا ہندوستان کے علماء، آئمہ جمعہ و جماعت، دینی ادارات اور انجمنوں کے ذمہ داران کے نام اہم پیغام
حوزہ/حجة الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور نمائندہ ہندوستان آیة اللہ العظمی آقای خامنہ ای مد ظلہ نے موجودہ حالات کے تناظر میں ہندوستان کے علماء، آئمہ…
-
کرونا وائرس ہندوستان
کورونا کی دہشت جاری، 35 ہلاک 773 نئے معاملے درج
حوزہ/مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 115 ہو گئی ہے اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
-
کرونا وائرس جموں و کشمیر دوسری موت
جموں و کشمیر میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری/ریلیف فنڈ کے لیے عطیہ فراہم کیا گیا
حوزہ/آج دوپہر تک مزید پا نچ افراد کے ٹیسٹ مثبت، متاثرین کی تعداد بڑھ کر38 تک پہنچ گئی۔
-
کرونا وائرس ایران:
ایران سے 275 ہندوستانیوں کا چھٹا گروپ دہلی پہنچا
حوزہ/عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ایران سے 275 ہندوستانی زائرین اور اسٹوڈنٹس کا چھٹا جتھا اتوار کو دہلی پہنچا۔ جنمیں اکثریت لداخ اور کشمیر سے ہیں، ان…
-
ماہ رمضان کی اجتماعی عبادت اپنے گھروں میں ہی اداء کریں: مجتع علماء و خطباء، ممبئی، ھندوستان
حوزہ/گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ تلاوت اور عبادت کا سلسلہ جاری و ساری رکھیں اور بالخصوص اس بحران سے جلد از جلد رہائی کے لئے دعا کریں۔
-
کرونا وائرس ہندوستان
پیروان ولایت،طبی ماہرین اور مراجع کرام کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر وباء کو صفحہ ہستی سے مٹایا جاسکتا ہے، مولانا سبط شبیر قمی
حوزہ/کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے دہشت کے بجائے احتیاط سے کام لیا جائے،موجودہ حالات کے پیش نظر مذہبی اجتماعات ملتوی کرنے کا اہم فیصلہ۔
-
مہلک بیماری سے پیدا شدہ صورتحال سے سبق حاصل کریں، محترمہ شاہینہ آغا
حوزه/اقوام متحدہ ایران پر عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کا خاتمہ کرے۔
-
لاک ڈاؤن کے درمیان کشمیریت اور انسانیت کی ایک عمدہ مثال قائم
حوزہ/پچاس سالہ خدیجہ نے کہا کہ ہم نے آج تک کشمیر کے بارے میں صرف سنا تھا لیکن آج جان بھی گئے۔ انہوں نے کہا جس گھر میں ہم رہایش پذیر ہیں وہاں ہم افراد…
-
ویڈیو| یمن میں غزہ کی حمایت میں زبردست مظاہرہ، لاکھوں افراد کی شرکت
حوزہ/ کل بروز جمعہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں عوام نے سبعین اسکوائر میں ایک عظیم الشان مظاہرہ کیا جس میں نعرہ غزہ کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے…
آپ کا تبصرہ