۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سبط

حوزہ/کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے دہشت کے بجائے احتیاط سے کام لیا جائے،موجودہ حالات کے پیش نظر مذہبی اجتماعات ملتوی کرنے کا اہم فیصلہ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر//کورونا وائرس کے پھیلاو پر روک لگانے کے لیے پیروان ولایت جموں و کشمیر نے تمام سماجی اور مذہبی اجتماعات کو معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے ۔ تنظیم کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے خوف و دہشت کے بجائے احتیاطی تدابیر عمل میں لائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ صحت ماہرین اور مراجع کرام کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر اس وباء کو صفحہ ہستی سے نیست و نابود کیا جاسکتا ہے لہذا اس وقت ہمارا اولین فریضہ ہے کہ ہم اپنے گھروں میں رہ کر ان احکامات پر عمل پیرا ہوجائیں جو طبی ماہرین اور مراجع کرام کی جانب سے جاری کیے جارہے ہیں ۔

مولانا نے جموں و کشمیر کے عوام اور ذمہ داران سے دردمندانہ اپیل کی کہ اس خطرناک وباء کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے تمام مذہبی اجتماعات کو فی الحال بند کریں ۔انہوں نے مفتی اعظم اور دیگر مذہبی انجمنوں کی جانب سے جمعہ اور دیگر اجتماعات کی بندش کا خیر مقدم کیا۔

مولانا نے کہا کہ دنیا اس وقت مصائب و مشکلات سے دوچار ہے اس وقت انسانیت کی بقاء کے لیے عالمی برادری کو یک جٹ ہونا چاہئے ۔انہوں نے کورونا سے متاثرہ جمہوری اسلامی ایران پر شیطان بزرگ امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کو فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔

موصوف نے کہا کہ ایران پر پابندیاں غیر اخلاقی،غیر قانونی اور غیر انسانی ہیں اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ بیان بازی کے بجائے ان پابندیوں کو ہٹانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں ۔انہوں نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .