حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مہلک کورونا وائرس Covid019 سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر زیر صدارت آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایک پریس نوٹ جاری کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے پورے وادی کشمیر میں ضلعی سطح پر (Quick Response Team) تشکیل دی ہے۔ جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت گورنمنٹ ادارے کے ہمکاری کریں گے اور انکے شانہ بہ شانہ اپنی خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم وادی بھر میں تشکیل دی جاچکی ہیں جنہیں دور دراز دیہات اور شھر کے مختلف جگھوں پر معمور کیا گیا ہے جنہیں کسی بھی بحرانی حالت میں خدمت خلق اللہ کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آغا حسن الموسوی نے مساجدوں اور امام باروں کے تمام موذنوں سے کہا ہے ہر آذان سے پہلے اور اس کے سے بعد لوگوں تک یہ پیغام پہنچایا جاۓ کہ وہ گھروں میں ہی بیٹھے رہیں اور محکمہ صحت کی سفارشات پر سختی سے پابند رہیں اور خدا سے التجاء کرے کہ وہ تمام انسانوں کو اس مہلک بیماری سے نجات دے۔
یہ بات قابل غور ہے آغا حسن تقریبا سات ماه سے اپنے ہی گھر میں نظر بند ہیں۔