۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کشمیری شیعہ رہنما خانہ نظر بند

حوزہ/ فلسطینی ریلی میں شرکت کے پیش نظر کشمیری شیعہ لیڈر اور پی ڈی پی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل آغا سید محسن الموسوی خانہ نظر بند، اسرائیلی بربریت کیخلاف سراپا احتجاج

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر/معروف شیعہ رہنما اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (PDP) کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آغا سید محسن مصطفی الموسوی کو بغیر کسی پیشگی اطلاع اور وضاحت کے رات گئے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آغا سید محسن فلسطین کی حمایت میں ریلی میں شرکت اور خطاب کرنے والے تھے۔ ان کی رہائش گاہ دارالمصطفیٰ واقع بڈگام کشمیر کے باہر سیکورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اس دوران سینئر پی ڈی پی رہنما آغا سید محسن الموسوی نے فلسطینی عوام پرجاری اسرائیلی جارحیت اور مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر صیہونی حکومت کی روکتھام نہ کی گئی تو اس کے برے اثرات خطے سمیت دنیا بھر کے انسانوں پر مرتب ہونگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .