۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ایران

کرونا وائرس کے علاج میں موثر ایرانی تیار کردہ ادویات کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں ہے اور مطلوبہ نتیجے پر پنہچنے کی صورت میں جواز کے حصول کے بعد بازار میں روانہ ہوجائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر مینجر برائے صحت کی ٹیکنالوجی کی ترقی ڈاکٹر حسین وطن پور نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی محققین، تحقیقاتی مراکز اور علم پر مبنی کمپینیوں کے فریم ورک کے اندر کرونا وائرس کے علاج کی دوائی تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وطن پور نے کہا کہ اگر چہ بعض تیار کردہ ادویات کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں ہیں تا ہم ابھی کوویڈ-19 کے حتمی علاج کیلئے ایرانی محکمہ صحت اور خوارک کیجانب سے کسی دوائی کا تعارف اور منظوری نہیں دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایک ایرانی کمپنی نے کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے مقامی طور پر وینٹی لیٹر مشین تیار کرلیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 41495 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2757 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 13911 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .