۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
کرونا وائرس ایران

حوزہ/ایرانی وزارت صحت نے کہا ہے اب تک ملک میں مجموعی طور پر 41495 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2757 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 13911 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے پیر کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس کے 3186 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک مجموعی طور کوویڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 41495 تک پہنچ چکی ہے۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 13911 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا شکار 1177 افراد کا انتقال ہوگئے اور اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2757 تک پہنچ گئی ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ  کوویڈ-19 سے متاثرہ 3511 مریضوں کی نازک صورتحال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کرونا وائرس سے متعلق 63 ملین افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی صحت کی صورتحال سے آگاہ ہونے کیلئے محکمہ صحت کی ویب سائٹ salamat.gov.ir کا ملاحظہ کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .