۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے قومی کمیشن اور وزارت صحت کی تدابیر اور قومی رضاکار مہم کی قدردانی کی اور انکی تدابیر کو سبھی کے لئے لازم العمل قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک تحریری پیغام میں اپنے دفتر کو مخاطب کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے وزارت صحت اور قومی کمیشن کی تدابیر و ہدایات کو ہر کسی کے لئے لازم العمل قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ کورونا سے مقابلے کی قومی رضاکار مہم علمی و سائنسی بنیادوں پر استوار اور دینی، جہادی و انسانی جذبات سے آراستہ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛

بسمه تعالی

دفتر! وزیر محترم اور رفقائے کار کی اس وسیع پیمانے پر محنت و مشقت کی قدردانی کی جائے۔ بیماری کی روک تھام کے سلسلے میں وزارت صحت اور قومی کمیشن کی تدابیر ہر کسی کے لئے لازم العمل ہیں۔ کورونا سے مقابلے کی قومی رضاکار مہم جو علمی و سائنسی بنیادوں پر استوار اور دینی، جہادی و انسانی جذبات سے آراستہ ہے، ایک کارآمد مہم اور وہی چیز ہے جو ان شاء اللہ آفات کو نعمت اور خطرات کو مواقع میں تبدیل کر دے گی۔

اللہ تعالی سے مجاہدانہ انداز میں خدمات انجام دینے والوں کے لئے توفیقات اور اجر کی دعا کرتا ہوں۔

15 مارچ 2020

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 13 ہزار 938 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے 724 افراد کا انتقال ہوا جبکہ 4 ہزار 790 افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • افتخار حسین انصاری IR 23:40 - 2020/03/25
    0 0
    سلام علیکم خدارھبرمعظم کوحفظ. بفرما