حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تہران/نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام میں حسینیہ امام خمینی میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای شرکت کریں گے۔
کورونا وائرس کی وبا کے باعث اور انسداد کورونا قومی کمیٹی کی ہدایات کی مکمل پابندی پر رہبر انقلاب اسلامی کی خاص تاکید کی وجہ سے امسال بھی عزاداری کے پروگراموں میں مجمع نہیں ہوگا بلکہ رہبر انقلاب اسلامی، ایک خطیب اور ایک 'مداح' (مرثیہ خواں) کی ہی شرکت ہوگی۔
مجلس عزا رات کے وقت ہوگی اور یہ سلسلہ شب سات محرم سے شروع ہوکر شب بارہ محرم تک جاری رہے گا۔