۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شیخ احمد القطان روحانی اهل سنت لبنان و رئیس جمعیت "قولنا و العمل"

حوزہ/شیخ احمد القطان نے کہا کہ ہم نے امام حسین علیہ السلام کے انقلاب سے حق کی حمایت اور ظالموں کے خلاف قیام کرنے کو سیکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی سنی عالم دین اور جمعیت قولنا والعمل کے سربراہ شیخ احمد القطان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم نے امام حسین علیہ السلام کے انقلاب اور تحریک سے حق کی حمایت اور ظالموں کے خلاف قیام کرنے کو سیکھا ہے،کہا کہ ہمیں لبنان کے اندر ایک ظالمانہ اور شیطانی طاقت کا سامنا ہے کہ جس نے ہماری امیدوں اور جوانوں کے مستقبل کو نابود کردیا ہے۔

انہوں نے طبقاتی اور مذہبی حقوق کے تحفظ کا دعویٰ کرنے والے ذاتی مفادات اور ترجیحات کے حصول میں مشغول لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لبنان کو تباہی سے بچانے اور موجودہ بحرانی صورتحال سے نکالنے کے لئے بہت جلد حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آخر میں،شیخ احمد القطان نے کہا کہ ہر حسینی پر ضروری ہے کہ وہ ظالموں کے خلاف قیام کرے اور ظالم سے کہے کہ تم ظالم ہو۔ہمیں ان ظالموں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .