۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ کورونا وائرس کی وبا کے باعث اور انسداد کورونا قومی کمیٹی کی ہدایات کی ‏مکمل پابندی پر رہبر انقلاب اسلامی کی خاص تاکید کی وجہ سے امسال بھی ‏عزاداری کے پروگراموں میں مجمع نہیں ہوگا بلکہ رہبر انقلاب اسلامی، ایک ‏خطیب اور ایک 'مداح' (مرثیہ خواں) کی ہی شرکت ہوگی۔  ‏

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تہران/نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام میں حسینیہ ‏امام خمینی میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رہبر انقلاب آیت اللہ ‏العظمی خامنہ ای شرکت کریں گے۔

کورونا وائرس کی وبا کے باعث اور انسداد کورونا قومی کمیٹی کی ہدایات کی ‏مکمل پابندی پر رہبر انقلاب اسلامی کی خاص تاکید کی وجہ سے امسال بھی ‏عزاداری کے پروگراموں میں مجمع نہیں ہوگا بلکہ رہبر انقلاب اسلامی، ایک ‏خطیب اور ایک 'مداح' (مرثیہ خواں) کی ہی شرکت ہوگی۔  ‏

مجلس عزا رات کے وقت ہوگی اور یہ سلسلہ شب سات محرم سے شروع ہوکر ‏شب بارہ محرم تک جاری رہے گا۔ ‏

کووڈ 19 کے پروٹوکولز کی مکمل پابندی کے ساتھ
حسینیہ امام خمینی میں محرم کی مجالس کا انعقاد ‏

تبصرہ ارسال

You are replying to: .