۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے ہفتۂ رضاکار فورس کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کا حل بلند حوصلے، دانشمندی، صحیح سوچ اور خدا پر توکل سے ممکن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں ہفتۂ رضاکار فورس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بلند حوصلے، دانشمندی، صحیح سوچ اور خدا پر توکل کو ملک کی مشکلات پر قابو پانے کے مجرب وسائل میں شمار کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہفتۂ رضاکار فورس سبھی کو مبارک ہو، خاص طور پر اس فورس میں شامل ہونے والے توانائي سے بھرپور نئے نوجوانوں کو جو، اپنے سے پہلی والی نسل کی طرح عظیم الشان امام خمینی کے فرزند ہیں۔
میرے عزیزو!
اپنی قدر کیجئے اور جان لیجیے کہ بلند حوصلے، دانشمندی و صحیح سوچ کے پرتو میں اور خداوند علیم و قدیر پر بھروسے اور توکل کے ساتھ آپ ملک و قوم کے تمام عمومی مسائل میں مؤثر اور مشکل کشا ہو سکتے ہیں۔ یہ ایرانی قوم کا کئي عشروں کا تجربہ ہے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

سید علی خامنہ ای
24 نومبر 2021

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .