حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بسیج اور رضاکار فورس کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی نے ہفتہ بسیج کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بسیج کے نام اہم پیغام کو سراہا اور قدردانی کی۔
جنرل سلیمانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بسیجی آپ کے دیدار کے کے شوق میں بے چین ہیں لیکن کورونا وائرس کے شرائط کی وجہ سے فی الحال اس نورانی ملاقات سے محروم ہیں۔ بسیج اور رضاکار فورس کے اہلکار ہر میدان میں ملک و قوم کی خدمت کرنے میں مشغول اور مصروف ہیں۔ آپ کے بسیجی ہر میدان میں حصہ لیتے ہوئے ، مقدس اسلامی نظام اور ایران کے عزیز عوام کی خدمات میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ مضبوط ، قوی اور پرجوش ہیں ۔ بسیجی و رضاکار فورس کے اہلکار پختہ عزم و ایمان ، اعتماد و اخلاص کے ساتھ انقلاب اسلامی اور گام دوم کے بلند و بالا اہداف کےحصول کے لئے آگے کی سمت رواں دواں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بسیج حضرت امام خمینی (رہ) کا بیش بہا اور قیمتی سرمایہ ہے جو ملک و قوم اور اسلامی نظام کی خدمت اور ولی امر مسلمین کے فرامین کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے۔ ہم آپ کے حوصلہ افزا پیغام کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔