۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سردار سلامی

حوزہ/ میجر جنرل سلامی نے ایک پیغام میں،رہبر معظم انقلاب اسلامی کے سپاہ پاسداران انقلاب اور بسیج کی حوصلہ افزائی اور امید دلانے والے پیغام کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہفتہ بسیج کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے بسیج اور پاسداران فوج کے حوصلہ افزا اور امیدوار کنندہ پیغام ارسال کرنے پر، میجر جنرل حسین سلامی نے امام خامنہ ای دامت برکاتہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انقلاب اسلامی کے جانباز، بسیج اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ،حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای مد ظلہ العالی کی  خدمت عالیہ میں!

خدائے تعالیٰ کے درود و سلام اور احترام کے ساتھ! 

ہفتہ بسیج کے موقع پر  حضرتعالی کے بصیرت افروز پیغام نے ہمارے فداکار اور عزیز بسیجیوں میں مزید جوش ، تازگی اور انقلابی جوش کی ایک لہر پیدا کردی،آپ نے اپنے امید بخش ، متأثر کن اور دل دہلا دینے والے بیانات سے، ان کے سامنے بلند و بالا قلعوں کو کھول دیا اور معنویت اور قدر و منزلت کے وسیع و عریض میدانوں میں ، سائنس اور ٹکنالوجی کے علمبردار ، امن و سلامتی کے جھنڈے اٹھانے والے ، مشکلات و سختیوں کے سینوں کو چیرنے والے اور دشمنوں کے خوابوں کو بکھرنے والے ، استکبار جہاں کے عزائم کو بے اثر کرنے والوں کو خداوند متعال پر بھروسہ اور توکل کے ساتھ امید و فتح کے روشن افق پر مزید گامزن کیا۔

میں ، تمام سپاہ پاسداران انقلاب اور بسیجیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے آپ کے اس الہی پیغام کا مخلصانہ طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اللہ تعالٰی سے حضرتعالی کے نورانی اور عظیم وجود کی سلامتی اور سعادت مندی کے لئے دعا گو ہیں۔

آقا جان!ہم آخر تک کھڑے ہیں!

آپ کے جانثار سپاہی 

میجر جنرل حسین سلامی کمانڈر انچیف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .