۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محمد رضا صالح

حوزہ / جامعہ المصطفی شعبہ مشہد کے سربراہ حجت الاسلام محمد رضا صالح نے ایک پیغام کے ذریعے برصغیر کے نامور خطیب مولانا ڈاکٹر کلب صادق نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سربراہ جامعہ المصطفی شعبہ مشہد حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا محمد رضا صالح نے ڈاکٹر مولانا کلب صادق طاب ثراہ کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے:

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم 
انا الله و انا الیه راجعون 

ہمیں یہ جان کر بہت رنج و افسوس ہوا کہ دانشور و خطیب توانا اور ہندوستان کی متقی شخصیات میں شمار مولانا سید کلب صادق نقوی کا انتقال ہوگیا ہے۔
یہ عظیم عالم دین جو فقہاہت و تقویٰ،سلالۃ السادات اور اجتہاد سے تعلق رکھنے والے سید دلدار علی غفرآنماب کے خاندان، جو کہ ہندوستان میں اجتہاد کے خاندان سے معروف ہے تعلق رکھتے تھے یقینا ان کی المناک موت سے ملت تشیع ہندوستان میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔

مرحوم نے ہمیشہ اپنے اخلاق سے اپنی بابرکت زندگی کے بیشتر سالوں کو تعلیم و تربیت ،تبلیغ دین،مکتب اہل بیت پیغمبر(ع)کی ترویج اور غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کی راہ میں صرف کردی۔ مرحوم و مغفور ایک ممتاز خطیب اور ایک بااسلوب مبلغ تھے اور اجتماعی و معاشرتی مصلح کی حیثیت سے ، انہوں نے ہندوستان میں اسلامی مذاہب کی افادیت اور مذاہب کے پرامن بقائے باہمی کے لئے بہت موثر اقدامات کیے۔اسلامی طرز عمل اور اخلاقیات سے فائدہ اٹھا کر ،عقلانیت اور حسن تدبر سے خطے میں ایک عظیم الشان مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور مختلف مذاہب اور فرقوں کے ماننے والوں میں ہمیشہ ایک نمایاں مقام رہا۔

ہندوستان کی عوام سربراہ مسلم یونیٹی فاؤنڈیشنلکھنؤ، نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و سربراہ توحید المسلمین ٹرسٹ اور ارا میڈکل کالج و یونیٹی کالج لکھنؤ کی حیثیت سے کبھی انہیں فراموش نہیں کرے گا، یہ قابل قدر مراکز اور انکی خدمات صدقہ جاریہ کی مانند ہمیشہ زندہ اور کارآمد رہیں گے ۔

یہ ناگوار سانحہ حوزہ ہائے علمیہ،جامعہ روحانیت اور ہندوستانی شیعہ معاشرہ خصوصاً مرحوم کے عقیدت مندوں اور شاگردوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

اس عظیم سانحے کی مناسبت سے حضرت ولی العصر(عج) ، ہندوستان کے علماء اور حوزہ ہائے علمیہ سمیت شاگردوں اور ملت تشیع ہندوستان اور دیگر لواحقین خصوصاً حجت الاسلام و المسلمین سید کلب جواد نقوی اور مرحوم کے بیٹے ڈاکٹر کلب سبطین نوری کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالٰی جلت قدرتہ کی بارگاہ میں مرحوم و مغفور کی مغفرت ،لواحقین اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجرعظیم کے لئے دعا گو ہوں۔

میں مرحوم کی جانب سے امام علی ابن موسی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں نائب الزیارت اور انکے حق میں دعا گو رہوں گا۔

محمد رضا صالح
رئیس جامعہ المصطفی 
شعبہ مشهد مقدس
9 ربیع الثانی 1442ھ ق

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .